"ہم اتنے برے نہیں جتنا بنایا جاتا ہے، ہمارے 3 واقعات پر فلم بنی اور آسکر بھی مل گیا، لندن میں تیزاب گردی کے 800 کیسز کا کسی کو پتہ ہی نہیں" ڈی جی رینجرز پھٹ پڑے

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم اتنے برے نہیں ہیں جتنا برا ہمیں دکھایا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں تیزاب گردی کے تین واقعات پر فلم بن گئی اور اسے آسکر ایوارڈ بھی دے دیا گیا ، دوسری جانب لندن میں تیزاب گردی کے 800 واقعات ہوئے لیکن اس کے بارے میں کسی کو پتہ ہی نہیں ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں ایک سال میں صرف 280 ڈکیتیاں ہوئیں لیکن امریکہ کے نیویارک میں 1688 ڈکیتیاں ہوئیں۔ کینیڈا میں مسلمان خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا اگر وہ خدانخواستہ کراچی میں ہوا ہوتا تو شور مچ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیزاب گردی کے تین واقعات پر نہ صرف فلم بنی بلکہ شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ بھی دے دیا گیا لیکن لندن میں تیزاب گردی کے 800 واقعات پر میڈیا غائب ہوگیا۔ برطانیہ میں چاقو گردی کے 10 ہزار واقعات ہوئے لیکن ان کا کسی کو پتہ نہیں چلا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -

Comments

Popular posts from this blog

PCB Chairman Mohsin Naqvi Urges Fans to Fully Support Pakistan for the Entirety T20 World Cup

Resolution of Kashmir issue sole key to lasting peace in region: PM

Aid agencies decry ‘humanitarian catastrophe’ in Gaza as Jordan hosts emergency summit