اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم عمران خان سے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران یکم جولائی کو اسلام آباد میں کسان کنونشن کے انعقادکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق وزیرا عظم عمران خان اور وفاقی وزیر فخرامام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں رواں سال تمام فصلوں کی ریکارڈ پیداوار اور آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگو بھی کی گئی۔
اس موقع پر وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ جامع حکمت عملی سے زراعت کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں ،کسانوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے
No comments:
Post a Comment