چین کو دھمکانے کا وقت گیا، کسی طاقت نے دھونس جمانے کی کوشش کی تواس کا سر دیوار چین پر مار کر پاش پاش کردینگے، صدر شی پنگ

بیجنگ (اے پی پی/جنگ نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نےکہا ہے کہ چین کو دھمکانے کا وقت گیا ،کسی طاقت نے دھونس جمانے کی کوشش کی تو اسکا سر دیوار چین پر مار کر پاش پاش کردینگے،بیرونی طاقتوں کیخلاف پنجہ آزمائی میں کوئی ہمیں طاقت اور اختیار میں کم نہ سمجھے،اپنی افواج کو طاقتور بنا رہے ہیں غیر ملکی افواج کو بدمعاشی نہیں کرنے دینگے ، ہمارے ڈیڑھ ارب عوام کمزور نہیں پڑینگے، صرف سوشلزم ہی چین کو بچاسکتا ہے،چین نے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا ،جدید اور خوشحال شہر تعمیر کیے، ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ کیلئے کام کیا۔ کمیونسٹ پارٹی کی 100 ویں سالگرہ پر پریڈ کے موقع پر جنگی طیاروں اور کبوتروں کی پرواز نے سماں باندھ دیا۔گزشتہ روز چین کی حکمران جماعت چائنا کمیونسٹ پارٹی(سی سی پی) کے قیام کی 100ویں سالگرہ کی بیجنگ میں تیانمن اسکوائر میں ہونےوالی تقریب سے خطاب کے دوران صدر شی نے کہا کہ ہم نے ماضی میں کسی بھی ملک کے عوام کو دھونس ، جبر اور محکومی کا نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہم آئندہ ایسا کریں گے، چینی کمیونسٹ پارٹی نے گزشتہ 100 برسوں کے دوران نہ صرف کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا بلکہ بہت سے جدید اور خوشحال شہر بھی تعمیر کیے ہیں، چینی عوام صرف پرانی دنیا کو ختم کرنے میں ہی اچھے نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ایک نئی دنیا بھی تشکیل دی ہےاورصرف سوشلزم ہی چین کو بچا سکتا ہے، چین نے ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ کے لئے کام کیا ، عالمی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا اور بین الاقوامی نظام کی بقا کے لئے کردار ادا کیا۔ انہوں نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تشکیل کے فروغ کی کوششوں کے تسلسل پر بھی زور دیا۔ملک کی سکیورٹی کے حوالے سے صدر نے کہا کہ ملک کوقومی دفاع اور مسلح افواج کی جدت کاری کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔بیجنگ کے تیانمن اسکوائر میں ہونے والی اس تقریب میں ہزاروں گلو کاروں اور موسیقاروں نے اپنے اپنے بینڈ کے ساتھ مارچ کیا اور حب الوطنی کے جذبات پر مبنی نغمے پیش کئے۔اس موقع پر چینی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی تیانمن اسکوائر پر پروازیں کیں اورمختلف کرتب دکھائے، ان طیاروں پر کمیونسٹ پارٹی کے پرچم کے ساتھ ہی 100 کا ہندسہ بھی درج تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

PCB Chairman Mohsin Naqvi Urges Fans to Fully Support Pakistan for the Entirety T20 World Cup

Resolution of Kashmir issue sole key to lasting peace in region: PM

Aid agencies decry ‘humanitarian catastrophe’ in Gaza as Jordan hosts emergency summit