Tuesday, July 6, 2021

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈلاڑکانہ میں کچرااٹھانےکا کام جلد شروع کرے گا

 سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ لاڑکانہ میں کچرا اٹھانے کے کام کا آغاز جلد کرے گا۔

کچرا اٹھانے کے کام کے لئے ٹینڈر کھولے گئے جن میں ایک مقامی اور 2 چین کی کمپنیوں نے حصہ لیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کی زیرِ صدارت لاڑکانہ میں گھر گھر کچرا اٹھانے اور لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کے لئے ٹیکنیکل ٹینڈر کھولے گئے۔ ٹینڈر کی ایویلیوشن کے بعد تقریباً 1 ماہ میں کنٹریکٹر کی سیلیکشن کی جائے گی۔

ایم ڈی زبیر احمد چنہ نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں کراچی کےعلاوہ دیگر شہروں سے کچرا اٹھانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔حیدرآباد، قاسم آباد، کوٹری میں جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ کچرے کی منتقلی کا آغاز ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح گھر گھر سے کچرا اٹھا کر مکینوں کو ریلیف فراہم کرناہے۔

واضع رہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اس وقت ضلع شرقی، جنوبی، غربی اور ملیر میں کچرا اٹھانے کے انتظامات سنبھالے ہوئے ہےجبکہ ضلع کورنگی اور ضلع وسطی میں نئے مالی سال سے علاقوں سے کچرا اٹھانے کا عمل شروع ہوگا۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اس بات کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہم مکینوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔جن اضلاع میں سالڈ ویسٹ کا انتظام ہے وہاں صفائی کے معیار میں بہت بہتری آئی ہے اور جلد ہی ضلع وسطی، ضلع کورنگی، حیدرآباد، قاسم آباد، کوٹری اور لاڑکانہ کے مکینوں کوصفائی کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


No comments:

Post a Comment