Friday, July 9, 2021

Pakistan COVID-19 Statistics

 Pakistan COVID-19 Statistics

969,476
CONFIRMED CASES
22,520
TOTAL DEATHS
35,573
TOTAL ACTIVE CASES
911,383
TOTAL RECOVERED

پنجاب:کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 حکومت پنجاب نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے۔ نجی اداروں کے ملازمین کو31 جولائی تک ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ پنجاب بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 8ہزار311ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔

پنجاب بھرمیں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد10ہزار805ہوگئی ہے۔ لاہور 99، راولپنڈی 77، ملتان 10 سیالکوٹ میں کورونا کے 4کیسز رپورٹ ہوئے۔

فیصل آباد،گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ اور وہاڑی میں 2 دو کیسز سامنے آئے۔ بہاوَلنگر، بہاولپور، بھکر، چینوٹ، جہلم، اور سرگودھا میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے آثار شروع ہو چکے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونا اور مختلف ویری انٹس کا پھیلاو بڑی وجوہات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان ڈور تقریبات میں ویکسین شدہ افراد کی شرط پر عمل نہیں ہو رہا۔ اسد عمر نے کہا کہ ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو یہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔


Wednesday, July 7, 2021

امریکا نےبگرام ایئربیس کیسے چھوڑا؟ پینٹاگون کا مؤقف

 واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ بگرام ایئربیس چھوڑنے کا فیصلہ خلا میں نہیں ہوا،  افغانستان کے سینئر عہدیداروں کوروانگی سے 48 گھنٹے قبل بتایا دیا تھا۔

انہوں نے کہا ہم نے بتادیا تھا کہ امریکی افواج بگرام فوجی ہوائی اڈا  سے جا رہی ہیں لیکن حتمی وقت سیکیورٹی وجوہات کے باعث خفیہ رکھا گیا۔

پینٹاگون کے پریس سکریٹری جان کربی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم اپنے افغان شراکت داروں پر بھروسہ کرتے ہیں یا نہیں ، ہمارے بگرام ائربیس سے واپسی کا وقت خفیہ رکھنے کی وجہ طالبان تھے اور یہ وقت بتانا بیوقوفی ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےبگرام ائربیس چھوڑنے کا فیصلہ خلا میں نہیں کیا ۔ ہم اتنا بتا سکتے ہیں کہ ہم نے افغان ایئر بیس سے واپسی کے متعلق افغانستان کی سیاسی اور فوجی قیادت مکمل آگاہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا عمل 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بگرام اڈے سے انخلا پر افغان حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہم آہنگی رہی۔ بگرام آخری فضائی اڈا ہے جس کو افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکی عہدیداروں نے گزشتہ جمعے کو اعلان کیا کہ وہ بگرام ایئربیس مکمل طور پر چھوڑ چکے ہیں۔

افغان عسکری حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نےمطلع کیے بغیر رات کی تاریکی میں خاموشی سے بگرام ایئربیس چھوڑا۔

امریکی اڈے سے نکلے اور کابل ائیر پورٹ پر پہنچ کر افغان فوج کو اطلاع دی کہ ہم نے ایئربیس چھوڑ دیا ہے۔امریکی فوج نے ایئربیس چھوڑ نے سے قبل بجلی منقطع کر دی تھی۔

 


Tuesday, July 6, 2021

آرمی چیف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، خطے کی سیکیوٹی صورتحال پر بات چیت

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 

ملاقات میں افغان امن عمل اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں خدمات پر آذربائیجان کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ کے لیے آذربائیجان کے سفیر کے کردار کو سراہا۔ 

آذربائیجان کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈلاڑکانہ میں کچرااٹھانےکا کام جلد شروع کرے گا

 سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ لاڑکانہ میں کچرا اٹھانے کے کام کا آغاز جلد کرے گا۔

کچرا اٹھانے کے کام کے لئے ٹینڈر کھولے گئے جن میں ایک مقامی اور 2 چین کی کمپنیوں نے حصہ لیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کی زیرِ صدارت لاڑکانہ میں گھر گھر کچرا اٹھانے اور لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کے لئے ٹیکنیکل ٹینڈر کھولے گئے۔ ٹینڈر کی ایویلیوشن کے بعد تقریباً 1 ماہ میں کنٹریکٹر کی سیلیکشن کی جائے گی۔

ایم ڈی زبیر احمد چنہ نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں کراچی کےعلاوہ دیگر شہروں سے کچرا اٹھانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔حیدرآباد، قاسم آباد، کوٹری میں جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ کچرے کی منتقلی کا آغاز ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح گھر گھر سے کچرا اٹھا کر مکینوں کو ریلیف فراہم کرناہے۔

واضع رہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اس وقت ضلع شرقی، جنوبی، غربی اور ملیر میں کچرا اٹھانے کے انتظامات سنبھالے ہوئے ہےجبکہ ضلع کورنگی اور ضلع وسطی میں نئے مالی سال سے علاقوں سے کچرا اٹھانے کا عمل شروع ہوگا۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اس بات کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہم مکینوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔جن اضلاع میں سالڈ ویسٹ کا انتظام ہے وہاں صفائی کے معیار میں بہت بہتری آئی ہے اور جلد ہی ضلع وسطی، ضلع کورنگی، حیدرآباد، قاسم آباد، کوٹری اور لاڑکانہ کے مکینوں کوصفائی کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


وزیراعظم: آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شرکت نہیں کرونگا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کالونیل دورکے پروٹوکولز کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور وزرا کی سیکیورٹی کا از سرنو جائزہ لیا جائے گا۔

اس ضمن میں انہوں ںے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کے امور پر جامع پالیسی لائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ قومی خزانےکی رقم بچانے کے لیے وہ آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں پروٹو کول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، عالمی برادری اداروں کو متحرک کرے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نئی سیکیورٹی پالیسی عوام کی سہولت اوراخراجات میں کمی کے لیے بنائی جا رہی ہے۔